
شیموگہ:۔کوککن اسلامک اسکول کی جانب سے شہرکے کوئمپو رنگامندرامیں سمپوزیم ایونٹ کا ا نعقا دکیا گیا تھا ، جس میں اسکول کے طلباء کی جانب سے دینی وتعلیمی اور ثقافتی پروگرام کامظاہرہ کیاگیا۔اس اجلاس میں ایک قرآنی نشست کابھی انعقادہواجس میں اسکول کی طالبہ جس نے اکیڈمی کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن کی تکمیل کی تھی،جنہیں سند سے نوازتے ہوئے بطور انعام کے طورپر عمرہ کی ٹکٹ دی گئی۔اسی طرح اسکول کے44 طلباء کو تکمیل ناظرہ قرآن کی سند دی گئی۔جلسے میں مہمان خصوصی کے طورپر جمعیۃ علماء ہند شیموگہ کے ضلعی صدرمولانا فضل الرحمان قاسمی،شیخ اطہر حُسین سلفی،مستفیض الرحمان،فاطمہ بی ، اسکول کے بانی ڈائریکٹر شگفتہ،سکریٹری شیخ ظفراُللہ،شعیب موجودتھے۔ پروگرام میں خصوصی طورپر اس بات کاخیال رکھاگیاتھاکہ جلسے میں غیر شرعی،گانے اور میوزکل پروگرامس نہ ہو اور بچوں نے اپنےپروگرام سے دینی واسلامی باتوں کو پھیلانے کی پوری کوشش کی۔
