لاک ڈاؤن کے پیش نظرگھر بیٹھے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کا انتظام 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔کوویڈ پر قابو پانے کیلئے حکومت نے 14 جون تک جنتا کرفیو جاری رکھنےکو حکم دیا ہےجس کے پیش نظرسٹی کارپوریشن کے حدود میں عوام کوسال 2021-22 کے تحت پراپرٹی ٹیکس ادا کرنےکیلئے اب دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ پراپرٹی ٹیکس صارفین کےگھروںپر ہی ٹیکس وصولیابی کا نظام بنایا گیا ہے۔ اس سہولت کے مطابق سرکاری افسران ٹیکس دہندگان کے گھر پر خود آئیںگے اور مشینوں کی مدد سے ٹیکس وصول کریں۔اس کےعلاوہ بھی ٹیکس دہندگان کو سٹی کارپوریشن کی ویب سائٹ کے ذریعہ آن لائن کی مدد سے یا پھریوپی آئی موبائل ایپ،پے ٹی ایم ، فون پے، گوگل پے، جیسی دیگر آن لائن پیمنٹ ایپ کی مدد سے بھی ٹیکس ادا کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ مستقبل میں حکومتی احکامات کے ماتحت جب جنتا کرفیورو کو کھول دیا جائے گاتو میونسپل کارپوریشن کےاحاطے میں بھی ٹیکس کاؤنٹر کھولے جائیں گے۔ گورنمنٹ سرکیولر کے مطابق: 30 جون  2021 کےمالی سال سے2021-22 کیلئے نافذ کردہ پراپرٹی ٹیکس پر 5فیصد چھوٹ کی مدت میں توسیع کی گئی ہے ۔عوام اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دفتر کے ذریعہ مقرر کردہ ملازمین ٹیکس صارفین کے گھر آئیںتو ان سے مکمل تعاون کرنے اور ٹیکس کی ادائیگی کے بعد ان سےلازمی طور پر رسید حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ضلع کارپوریشن کی اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیئر مین اور کمشنرسمیت میئر ، ڈپٹی میئر اور محکمہ فینانس کے افسران نےٹیکس دہندگان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سنہرے موقع کا استعمال کریں اور پراپرٹی ٹیکس کو ادا کرتے ہوئے شہر کی بہبودی وترقی میں مدد کریں۔