شیموگہ:۔مرکزی سُنی جمعیۃ العلماء کمیٹی کی جانب سے مقامی رکن اسمبلی کے ایس ایشورپا کے خلاف آواز بلندکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دفتر کے احاطہ میں احتجاج کیا۔اس موقع پر احتجاجیوں نے رکن اسمبلی وبی جے پی لیڈر کے ایس ایشورپا کے اذان اوراللہ سے متعلق متنازعہ بیان کی مذمت اوران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئےمرکزی سُنی جمعیۃ العلماء کمیٹی کی جانب سےڈپٹی کمشنرمیمورنڈم پیش کیاگیا۔میمورنڈم میں بتایاگیاہے کہ ایشورپا نے منگلور میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےمتنازعہ بیان دیا ایشورپا کا مسلمانوں کے خلاف بیان دینا کوئی نئی بات نہیں ہے۔لیکن انہوں اپنی حدود کوپار کر دیا ہے۔مسلمانوں کوغنڈہ قرار دینے والے ایشورپا نے اب تو اذان اور اللہ سے متلق متنازعہ بیان دیاہے۔جس کی صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیرمسلم برادران وطن نے بھی مذمت کی ہے۔بعد نماز جمعہ مسلمانان شہر ضلع انتظامیہ دفتر کے احاطہ میں جمع ہوکر ایشورپا پربرہمی کااظہار کیا اوران کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کہ ذریعہ صدر جمہوریہ اور گورنر کویادداشت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر صدر عبدالستار بیگ نظامی،سکریٹری اعجاز پاشاہ،مفتی محمد عاقل رضا مصباحی،سید اقبال پاشاہ قادری،فیروز،مفتی محمد افصل علی،مولانا سید اشرف حسین قادری،خلیل احمد تریکرے،مولانا شمش الحق،منور پاشاہ اور دیگر ذمہ دار موجودتھے۔
