شیموگہ:۔شہر کے تنگا ندی کے پل پر سےچھلانگ لگا ایک نوجوان نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔ خودکشی کرنے کی کوشش کرنے والا نوجوان شیموگہ کے کاشی پور کا ساکن راجو ہے جو عشق میں ناکام ہوا تھا۔ اسی بات کو لے کر راجو نے صبح تنگا ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود نورواللہ نامی نوجوان نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے راجو کی جان بچائی اور دیگر لوگوں کے تعاون سے اسے اسپتال میں داخل کروایا۔ جہاں ایک طرف سماج کا ایک حصہ مسلمانوں کی جان لینے پر تلا ہوا ہے وہیں ایک مسلمان نے انسانی جذبے کے ساتھ ایک جان بچائی ہے۔ نورواللہ کی اس پیش قدمی پر عوام نے اسے سراہا ہے۔
