شیموگہ:۔ پچھلے دنوں سُنی جمعیۃ العلماء کمیٹی کی جانب سے منعقدہ احتجاج کے دوران ایک مسلم نوجوان نے ڈی سی آفیس کے احاطے اذان دی گئی تھی،لیکن اُس جگہ کووشو ہندو پریشد بجرنگدل نے گائے کا پیشاب چھڑک کر صاف کیا جسے پولیس نے روک نے کوشش کی لیکن ہندوتواکے کارکنوں نے جگہ جگہ گھس کر گائے کے پیشاب کاچھڑکائوکیااور مطالبہ کیا کہ اذان دینے والے نوجوانوں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے۔ ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ آئین اور قانون کا احترام نہ کرنے والے ملک دشمنوں کو ملک بدر کیاجائے۔اس موقع پروی ایچ پی اور بجرنگدل کے کارکنوں نے مسلمانوں کے خلف نازیبہ نعرے بازی کی۔
