آئی اے ایس افسر شلپا ناگ نے استعفیٰ واپس لیا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

میسور:۔میسور کارپوریشن کی آئی اے ایس افسر شلپاناگ نے اپنا استعفیٰ واپس لیاہے۔یہاں کی ڈپٹی کمشنر روہنی سندوری اور ان کے درمیان پچھلے کچھ دنوں سے جاری تنازعات کو لیکر میڈیا میں شدید تنقید چل رہی تھی،اس دوران شلپا ناگ نے ڈپٹی کمشنر روہنی سندوری کی جانب سے انہیں حراساں کرنے کی بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنا استعفیٰ ریاستی حکومت کو روانہ کیاتھا،جس کے بعد حکومت نے اس معاملےکو حل کرنے کی بات کہی تھی۔لیکن آج اس تنازعہ کو حل کرنے کیلئے سرکاری افسروں یا حکمرانوں کی نمائندگی کے بجائے ایک سوامی جی کی موجودگی میں معاملہ حل ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔غورطلب بات یہ ہے کہ آئی اے ایس افسران کے درمیان بگڑے ہوئے تنازعے کو حل کرنے کیلئے مٹھوں کے سوامیوں کا استعمال کیاجارہاہےجوکہ ریاستی حکومت پر سوالیہ نشان پیدا کررہاہے۔