داونگیرے: ۔شہر کے بودے ہال روڈ پر واقع پیٹرول بنک کے سامنے یوتھ کانگریس کی جانب سے پٹرول فی لیٹر سور روپئے پار ہوجانے پر حکومت کے خلاف پیروں میں کرکٹ پیاڈ باندھ کر حکومت کے خلاف چھکا لگا کر ایک انوکھا احتجاج کیا یوتھ کانگریس ریاستی جنرل سکریٹری سید خالد احمد نے اس موقع پر کہا ملک میں مہلک وبائی مرض کورونا کا قہر نازل ہے لوگ کام کاج نا ہونے پر بھوک سے بدحال ہورہے ہیں ایک طرف حکومت کا سارا انتظام ناکام ہوچکا ہے اہسپتالوں میں آکسیجن بیڈ اور وینٹیلیٹر کے نا ہونے سے خوف میں مبتلا موت کا شکار ہورہے ہیں ۔ حکومت کو ملک کی عوام کی کوئی پرواہ نہیں مرکز میں وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت والی بی جے حکومت پٹرول کی قیمت فی لیٹر سوروپئے سے بڑھا کر عوام کے سامنےایک کارنامہ ثابت کرنے والی ہو شائد جمہوریت کے دائرے میں الیکشن جیتنے کے بعد مرکز کی مودی حکومت یہ سمجھنے لگی ہے بھاچپا کی جانب سے ذات پات کے نام پر نفرت کا ماحول بناکر عوام کو بے وخوف بناکر اقتتدار میں آنے والی حکومت خود کو ہٹلر کے طرز پر چلنے لگی یہ ملک کے لئے کسی صورت اچھی علامت ثابت نہیں ہوگی ۔ ۔اس موقع پر یوتھ لیڈر یل یم ہیچ ساگر ۔ کسان کانگریس ضلع سکریٹری محمد ذکریا ۔ ریاض الدیں ۔ واجد ۔ محبوب باشاہ ۔ مبارک ۔ ندیم ۔فضل الرحمن وغیرہ شریک رہے ۔
