واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کاروباری لین دین کے ریکارڈ میں ’جھوٹ بولنے‘ پر 34 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ وہ مجرمانہ کارروائی کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر بن گئے ہیں، تازہ اطلاعات کے مطابق انہیں گرفتار کرلیا گیاہے۔
نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی عدالت میں پیشی کے دوران پولیس نے ٹرمپ کو گرفتار کیا جس کے بعد انھوں نے جج کے سامنے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالتی کارروائی کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا اور وہ اپنے نجی طیارے پر فلوریڈا روانہ ہوگئے۔مین ہیٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے فرد جرم آن لائن شیئر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’ہم نیو یارک میں کسی کاروبار کو لین دین کا ریکارڈ بدل کر جرم پر پردہ ڈالنے نہیں دیں گے۔‘ان الزامات کا تعلق پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز کو مبینہ طور چُپ رہنے کے لیے کی جانے والی رقم کی ادائیگی سے ہے۔ یہ معاملہ 2016 کی صدارتی دوڑ سے کچھ روز قبل سامنے آیا تھا۔ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انھوں نے سٹورمی ڈینیئلز کو 2016 میں ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر بطور رشوت دیے تھے۔
واضح ہو کہ بھارت کے دورے کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اچھا دوست قرار دیا تھا۔اب انکے اچھے دوست کو حوالات میں بھیجا جارہاہے
