دہلی :۔ مرکزی حکومت نے ضمنی انتخابات کے دوران اپنی پارٹی کی بدترین شکست کو دیکھتے ہوئے ا س بات کومحسوس کرلیاکہ ملک کی عوام بی جے پی سے ناخوش ہے اور وہ مہنگائی میں کمی چاہتی ہے۔اسی بات کو دیکھتے ہوئے آج مودی سرکار نے اعلان کیا ہے کہ 4/ نومبر 2021 سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کی جارہی ہے ۔ ایکسائز ڈیوٹی میں پٹرول پر 5/ روپے اور ڈیزل پر 10/روپے کی راحت دی جارہی ہے ۔ایکسائز ڈیوٹی میں کمی سے پٹرول اور ڈیزل کے ریٹیل پرائس میں بھی کمی ہوگی اور اس سے لوگوں کو بڑی راحت ملے گی ۔واضح ہوکہ اس وقت بھارت سرکار40روپئے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی وصول کررہی ہے جبکہ ریاستی حکومتیں علیحدہ ٹیکس وصول کرتی ہیں،اس سال بھارت سرکارنے76 روپئے سے پٹرول بڑھا کر114 روپئے کیاہے،جبکہ سال رواں بھارت سرکارنے334894 کروڑ روپئے پٹرولیم ٹیکس سے وصول کئے ہیں۔واضح ہوکہ سال بھر پٹرول کی قیمتیں بڑھاکر ایک بار پٹرولیم کی قیمتوں میں کم کرنے سے اندھ بھگت ناچنے لگے ہیں۔
