دارالارقم جمعیت اہلحدیث ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے مستحق افرادمیں راشن کٹ تقسیم

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔دارالارقم جمعیت اہلحدیث ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ سولے بیل سال 2016 سے مسلسل ماہ رمضان کے موقع پر غریبوں کا خیال کرتے ہوئے سحری وافطاری کیلئے رمضان راشن کٹ تقسیم کرتے آرہاہے،جس کے پیش نظرامسال بھی غریب ومستحق افرادمیں راشن کٹ تقسیم کئے جس میں این سی سی کیمپ سمیت شیموگہ شہرمیں 500 راشن کٹوں کا تقسیم کیاگیا۔اس موقع پرسکریٹری شبیرعبدالواہاب نے بات کرتے ہوئے کہاکہ راشن کٹ تقسیم کرنے کا اہم مقصد رمضان میں ضرورت مندوں کی ضرورتوں کو پوراکرتے ہوئے انہیں توحید ورسالت کے بتائے ہوئے احکامات پر چلنے کیلئے آسانیاں پیداکرناہے،اللہ نے اس ماہ مبارک کو برکتوں کا مہینہ بنایاہے،اس مہینے میں مسلمان زیادہ سے زیادہ عبادتیں کریں۔اس موقع پر   ٹرسٹ کے ذمہ داران اس کارِخیرمیں حصہ لیتے ہوئے اس کارروائی کو انجام دیا۔