جنہیں ٹکٹ نہیں ملی ،اُنہیں عہدے ملے گیں:ڈی کے شیوکمار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
کولار:۔اسمبلی انتخابات کی ٹکٹ کیلئے کئی کانگریسیوں نے ٹکٹ کا مطالبہ کیاتھا،لیکن اُنہیں ٹکٹ نہیں ملی ہے،تمام دعویداروں نے ٹکٹ دینا ناممکن ہے،آنےوالے دنوں میں کانگریس کی حکومت ریاست میں ہوگی،اُس وقت کانگریس پارٹی اپنےکارکنوں کو معقول عہدوں سے نوازیگی۔اس تعلق سے اے آئی سی سی سطح پر فیصلہ لیا گیا ہے۔اس بات کااظہارکے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمارنے کیاہے۔انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی نے کم وبیش تمام اسمبلی حلقوں کیلئے ٹکٹ جاری کرچکی ہے،محض 15 اسمبلی حلقوں کا فیصلہ لینا باقی ہےوہ بھی اگلے دو تین دنوں میں مکمل ہوجائیگا ۔پارٹی میں ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہونے والوں کی تعداد نہ کہ برابرہے ،ہم نے ٹکٹ سوچ سمجھ کر دی ہے۔ریاست میں بی جے پی کی حالت روزبروز خراب ہورہی ہے،اب تک67 سابق اور موجودہ اراکین اسمبلی بی جے پی سے مستعفی ہوچکے ہیں،مزید لیڈران کی آمد بی جے پی سے کانگریس کو ہوگی۔وزیر اعلیٰ کے دعویداری کے تعلق سے جب ان سے سوال کیاگیاتو انہوں نے کہاکہ میں اس کیلئے نہ پہلی لائن میں کھڑا ہوں نہ دوسری لائن میں،میری جگہ ہے میں پارٹی کا عام کارکن ہوں،پارٹی جومجھے ذمہ داری دیگی اُسے نبھائونگا،اس وقت پارٹی کو اقتدارمیں لانا میر ی اولین ترجیح ہے اور اسے انجام دینے کیلئے میں ہر ممکن کوشش کرونگا۔بنگلوروکے پدمانابھا نگر اسمبلی حلقے سے ڈی کے سریش کو امیدوار بنانے کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے ، حالانکہ اس حلقے سے پہلے ہی امیدوار کا نام طئے ہوچکاہے، اب آگے چل کر دیکھناہے کہ کیا اس اسمبلی حلقے سے ڈی کے سریش کو ٹکٹ دی جاسکتی ہے؟۔