بی جے پی کے ساتھ اشتراک نہیں،تائید یقینی ہے:کمارسوامی 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ودھان پریشد انتخابات میں جے ڈی ایس بی جے پی کے ساتھ اشتراک نہیں کریگی البتہ مقامی بلدیاتی سطح پر بی جے پی امیدواروں کی تائید کی جائیگی۔اس بات کااظہار جے ڈی ایس کے سربراہ ایچ ڈی کمارسوامی نےکیاہے۔انہوں نے اس ضمن میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مقامی سطح پر لیڈران بی جے پی امیدواروں کی تائید کرینگے،البتہ ریاستی سطح پر بی جے پی کے ساتھ اشتراک نہیں ہے۔کانگریس جے ڈی ایس کو بی جے پی کی بی ٹیم کہہ رہی ہے،لیکن میں اس تعلق سے پریشان نہیں ہوں،نہ ہی اس بارےمیں ردِ عمل پیش کرونگا۔پارٹی کا نشانہ اگلے اسمبلی انتخابات ہیں اور ہم اس کیلئے تیاری کررہے ہیں۔واضح ہوکہ کمارسوامی کےاس بیان سے قبل ان کے باپ یعنی سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈانے وزیر اعظم نریندرمودی کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ مودی گودھراکے مودی کی طرح نہیں ،اب وہ بدل چکے ہیں اور ان میں ترقی کی سوچ اُبھر آئی ہے۔کمارسوامی اور دیوے گوڈاکے اس ردِ عمل پر سوشیل میڈیا میں سخت تنقید ہورہی ہے اور کہاجارہے کہ جے ڈی ایس بی جے پی کے ساتھ شادی تو کرنا نہیں چاہتی ،البتہ ناجائزرشتہ بنائی ہوئی ہے۔