شیموگہ:۔آتما نربھر منصوبہ سمیت مرکزی حکومت کے منصوبوں کی درخواستوں پر فوری طور پر کام شروع کرتے ہوئے اسکو ختم کیا جائے اور منصوبوں کے فائدوں کو عوام تک پہنچانے کا کام کریں۔ان باتوں کا اظہار لوک سبھا رکن بی وائی راگھویندرا نے کیا ہے۔ انہوں نے ضلع پنچایت ہال میں ڈی سی سی / ڈی ایل آر سی اجلاس میں منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ بینکوںکی مدد سے کسانوں کو خودمختار بنانے کیلئے زراعت کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ قرض دینے کی ضرورت ہے۔ مرکزی حکومت کی انشورینس اسکیموں ، آواس یوجنا اوربےروزگاروں کو قرضہ کی سہولیات فراہم کرنے والی مودرا منصوبے جیسے متعدد منصوبوں کے نفاذ پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی بات کہی۔ فٹ پات کاروباریوں کیلئے 10 ہزارروپئے کی مدد فراہم کرنے والے منصوبے آتمانربھربھارت کے تحت ضلع میں 5692 عرضیاں قبول کی گئی ہیں ،موصولہ عرضیوں میں اب تک 3293 افراد کو مدد فراہم کی گئی ہے۔ بقیہ تمام عرضیوں کو اگلے 3 ماہ سے قبل نپٹایا جاناچاہئے اور اس بات کو یقینی بنایا جائےکہ اس منصوبے کا فائدہ ہر ایک کاروباری تک پہنچایا جارہا ہے۔ رکن پارلیمان نے مزید کہا کہ پردھان منتری آواس یوجناکے تحت شیموگہ شہر کے گووند پورہ میں 3000 آشریہ مکانات تعمیر کی جارہی ہے اور ایک ماڈل ہاؤس پہلے ہی تعمیر ہوچکاہے۔ اگلی معیاد میں2882 افراد درخواست دے چکے صارفین جنہوں نے اپنے حصے کی رقم ادا کر چکے ہیںانہیںمکانات تعمیر کرنے کیلئے قرضے دینے کا عمل جلد سے جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ضروری دستاویزات حاصل کرکے قرضہ کی سہولیات فراہم کرتے ہوئے،سال 2024سے قبل تمام کو مکانات کی تعمیر کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پردھان منتری جیوتی بیمہ منصوبے اور حفاظتی انشورنس اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ضلع پنچایت سی ای او ویشالی، سوڈا صدر جیوتی پرکاش، سمیت مختلف بینکوں کے ذمہ داران موجودتھے۔
