بھدراوتی:۔بھدراوتی اسمبلی حلقے میں جے ڈی ایس کی دھوم مچی ہوئی ہے،دیہی علاقوں میں جے ڈی ایس امیدوار شارداماں اپاجی گوڈا کی تشہیری مہم تیزی کے ساتھ چل رہی ہے،اس دوران شارداماں نےنامہ نگاروں سے بات کرتےہوئے کہاکہ اس دفعہ بھدراوتی اسمبلی حلقے میں تبدیلی کے خواہشمندہیں،اس وجہ سے وہ میری تائید کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھدراوتی میں لوگ اپاجی گوڈاکی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہانہ کرتے ہیں اور جو منصوبے اپاجی گوڈانے اپنی زندگی میں شروع کئے تھے وہ اب بھی لوگوں کو استفادہ پہنچارہے ہیں ۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ اقلیتوں کے ہمدرد تھے ، بھدراوتی میں اقلیتی لوگوں کو قیادت کیلئے بھرپور موقع فراہم کئے،میونسپل کائونسل کے صدر بننے سے لیکر کئی علاقوں میں کائونسلر س بننے میں مددکی تھی،بغیر کسی تعصب کے وہ ترقیاتی کاموں کو ترجیح دیاکرتے تھے۔اس دفعہ بھدراوتی میں لوگ تبدیلی چاہ رہے ہیں کیونکہ موجودہ رکن اسمبلی کی خود مختاری اور ان کے اہل خانہ کی زیادتیوں کی وجہ سے لوگ پریشان ہوچکے ہیں۔اس دفعہ بھدراوتی میں جے ڈی ایس کی کامیابی یقینی ہے۔
