بابر ی مسجد کے خلاف فیصلے پریوگیش نے مٹھائی تقسیم کی ہے توغلط کیاہے!سندریش

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔بابری مسجدکے خلاف فیصلہ آنے پر یوگیش نے مٹھائی تقسیم کی ہے اس کامجھے علم نہیں ہے،اگر مٹھائی تقسیم کی بھی ہے تو اس میں غلط کیاہے۔اس بات کاخلاصہ کانگریس کے ضلعی صدر ایچ ایس سندریش نے کیاہے۔انہوں نے آج پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ایودھیا میں رام مندربنانے کیلئے جو فیصلہ آیاہے اُس میں ہم نے خوشی منائی تھی،خوشی منانا کوئی غلط بات  نہیں ہے،ہم بھی ہندوہیں۔ایچ ایس سندریش نے یہ بیان اُس وقت جاری کیا جبکہ بابری مسجد کے فیصلے کےبعد کانگریس کے امیدوار اور اُس وقت کے کارپوریٹر ایچ سی یوگیش نے سرِ عام مٹھائی تقسیم کی تھی اور پٹاخےپھوڑکر بابری مسجدکی شہادت کی تائیدمیں آنےوالے فیصلے پر خوشی منائی تھی۔واضح ہوکہ بابری مسجد کا فیصلہ صرف ایک جگہ کا نہیں تھا بلکہ مسلمانوں کے جذبات سے جڑاہواتھا اور بابری مسجدکی شہادت کے بعد ہزاروں مسلمانوں نے شہادت دی تھی، ہر سال مسلمان چھ ڈسمبر کو یوم سیاہ منایاکرتے ہیں،لیکن اُس وقت شیموگہ میں بابری مسجد کی شہادت کی تائید میں مٹھائی تقسیم  کرنےوالے کانگریس امیدوارکے حق میں وہی لوگ کھڑے ہوئے ہیں جو کل تک بلاک ڈے منایاکرتے تھے۔