شیموگہ:۔اس بار شیموگہ میں جے ڈی ایس کی لہر ہے اور ہر طبقے کے لوگوں کا یہی ارادہ ہے کہ اس بار جے ڈی ایس کو کامیاب کروایاجائےتاکہ شیموگہ میں امن وامان قائم رہے۔اس بات کا اظہار شیموگہ اسمبلی حلقے سے جے ڈی ایس امیدار آئینورمنجوناتھ نے کیاہے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے بات کرتےہوئے کہاکہ کانگریس امیدوار ایچ سی یوگیش کارپوریشن انتخابات میں ایشورپا کی مدد سے کامیاب ہوتے آئے ہیں،کیونکہ ان کا وارڈ ایشورپاکے رہائشی علاقے میں موجودہے،اسمبلی انتخابات میں بیشتر ووٹ بی جے پی کو حاصل ہوتے ہیں،اس سے یہ صاف ظاہرہوتاہے کہ ایشورپا اور ایچ سی یوگیش آپس میں میل بنائے ہوئے ہیں۔اس بار جے ڈی ایس کو ہر طبقے کے ووٹ حاصل ہونگے۔پچھلے پانچ سالوں میں فسادات کی وجہ سے تاجروں کو نقصان اٹھاناپڑاہے،اس لئے تاجر طبقہ بھی اس بار امن کو ترجیح دیتے ہوئے جے ڈی ایس کے ساتھ کھڑا ہواہے۔پریس کانفرنس میں جے ڈی ایس لیگل سیل کے ریاستی صدر اے پی رنگناتھ نے بات کرتے ہوئے کہاکہ جے ڈی ایس امیدوار آئینورمنجوناتھ کا ساتھ دینے کیلئے تمام وکلاء نے حامی بھری ہے،کیونکہ بی جے پی ے دورِ اقتدارمیں وکلاء کی فلاح وبہبودی اور تحفظ کے تعلق سے کسی بھی ٹھوس قانون کونافذنہیں کیاگیاہے،ضلع میں چار اسمبلی حلقوں میں جے ڈی ایس امیدواروں کی اکثریت کے ساتھ کامیابی یقینی ہے۔
