ملناڈ لائف لائن اسپتال کا غیر معمولی کارنامہ،ڈاکٹرسمیہ سلطانہ نےکیا کامیاب آپریشن

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ شہرکے بائی پاس روڈ پر واقعہ ملناڈ لائف لائن اسپتال نے ایک غیر معمولی کارنامہ انجام دیاہے ،جہاں پر اسپتال کی گیناکلوجسٹ ڈاکٹر سمیہ سلطانہ او ران کی ٹیم نےایک حاملہ خاتون کے پیٹ سے 12سینٹی میٹر کاٹیومرکامیاب آپریشن کے ذریعے سے نکالاہے۔بہترین سہولیات سے لیز اس اسپتال میں ڈاکٹر سمیہ سلطانہ اور ان کی ٹیم نے ایک حاملہ خاتون کا جب معائنہ کیاتواس خاتون کی ایم آر آئی رپورٹ سے اس بات کا پتہ چلاکہ خاتون کےپیٹ میں12/سینٹی میٹر چوڑا ٹیومرہےجو اس خاتون کی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتاتھا۔اس آپریشن کو کامیابی کے ساتھ انجام دیتے ہوئے ڈاکٹر سمیہ سلطانہ نےحاملہ خاتون کی صحت کو بہتر بنایاہے۔عام طورپر دوسرے اسپتالوں میں اس آپریشن کیلئے80 ہزار روپئےخرچ ہوتے ہیں،لیکن ملناڈ لائف لائن اسپتال میں محض45 ہزار روپئے سے اس آپریشن کو انجام دیاگیاہے۔واضح ہوکہ ملناڈ لائف لائن اسپتال شہرکی ملٹی اسپشالیٹی اسپتالوں میں بہترین اسپتالوں کی فہرست میں شامل ہے۔واضح رہے کہ ملناڈ لائف لائن اسپتال کی جانب سے مزید دو ٹیومر جیسے آپریشنس کو کامیابی کے ساتھ انجام دیاہے۔