مسلمان جے ڈی ایس کی تائیدکریں:جمعیۃ العلماءہندضلع شیموگہ(ارشدمدنی) کابیان

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔اس دفعہ کے الیکشن میں جے ڈی ایس اور بی جے پی کا مقابلہ سخت دکھائی دے رہاہے،ایسے میں مسلمانوں کا کردار اہم ہے کہ وہ کس طرح سے فرقہ پرست بی جے پی کو اقتدار سے دو ررکھ سکتے ہیں۔ اس تعلق سے ایک جائزاتی رپورٹ بنائی گئی ہےجس میں شیموگہ کے مختلف علاقوں میںجمعیۃ العلماءہندضلع شیموگہ(ارشدمدنی)،مسلم ڈیولپمنٹ فورم شیموگہ اورپیپلس لائرس گلڈکی جانب سے ذاتی طورپر اس بات کا جائزہ لیاہے کہ حالات کیسے ہیں اور کس کا رحجان زیادہ ہے ۔مختلف لوگوں تنظیموں اور ایس سی ،ایس ٹی اور اوبی سی طبقات سے بات کرنے پریہ بات سامنے آئی ہے کہ تمام طبقات کی اکثریت جے ڈی ایس کے ساتھ ہے ۔اس وجہ سے جمعیۃ العلماء ہند شاخ شیموگہ(ارشدمدنی)،مسلم ڈیولپمنٹ فورم شیموگہ،پیپلس لائرس گلڈ کی جانب سے شہرِ شیموگہ کے تمام ذمہ دار ووٹروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ متحدہ طورپر جے ڈی ایس پارٹی کوووٹ دیکر فرقہ پرست بی جے پی کو شکست دینے کیلئے آگے آئیں۔اس بات کی اطلاع جمعیۃ العلماء ہند شاخ شیموگہ(ارشدمدنی) کے ضلعی صدرمولانا سید مذکر قاسمی رشادی نے دی ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت جائزہ لینے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ جے ڈی ایس کو دیگر طبقات کا بھرپور تعائون مل رہاہے،ایسے میں خصوصاً مسلمانوں کےووٹ بے حد اہمیت رکھتے ہیں،اس وجہ سے مسلمان بغیر کسی انتشار کے پورے اتحادکے ساتھ جے ڈی ایس کی تائید کر یں ۔ حالانکہ شیموگہ میں کانگریس پارٹی بھی ایک سیکولرپارٹی ہے،لیکن اس دفعہ اس پارٹی کا امیدوار کمزور ہونے کے ساتھ ساتھ فرقہ پرست بھی ہے ،بابری مسجدجیسے سنگین مسئلے کے فیصلے پر اس شخص نے مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے اپنی خوشی کااظہارکیا تھا ،جسے آج عام لوگ نظرانداز کرنے کی بات کررہے ہیں،مگر بحیثیت مسلمان ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہےکہ بابری مسجد ہمارے نظراندازکرنےوالی بات نہیں ہے، تا قیامت کا اس کا دُکھ ہمارے دلوں میں رہے گا اور اس مسجدکو شہیدکرنےوالوں اور مسجدکی شہادت کے فیصلے پر خوشی منانے والوں کو کبھی معاف نہیں کیاجائیگا۔ہمارایہ بیان خالص اُمت مسلمہ کی بھلائی کیلئے ہےجسے ہم نے سیاسی ماہرین،ذمہ داران اور علماء کے آپسی مشورے کے بعد جاری کررہے ہیں،اس میں کسی طرح کا مفادنہیں ہے ۔ انتخابات قریب ہیں،ایسے میں مسلمان متحد ہوکر جے ڈی ایس کی تائیدکریں۔پریس کانفرنس کی تائید مولانا ارشاداحمدخان شاہی قاسمی،نائب صدر جمعیۃ العلماء ہندشاخ شیموگہ(ارشدمدنی)،مولانا عبدالباسط قاسمی،مولاناایوب قاسمی ، اڈوکیٹ شریپال، اڈوکیٹ انیل کمار،اڈوکیٹ اُمیش کے ایل،محمد وثیق، عمران خان،سید عبدالغفور،منور پاشاہ، محمود خان،سید نعیم،مجاہد خان،شہباز خان وغیرہ موجودتھے۔