ملک میں کورونا کےنئے معاملات میں کمی،لیکن اموات میں ریکارڈ کا اضافہ

سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی:۔ہندوستان میں آج کورونا کے 94052 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران6148 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ بہار نے اپنی اموات کے اعدادوشمار پر نظر ثانی کی ہے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ ایک دن میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 29183121 ہوگئی۔ملک میں کورونا کے فعال کیسز 1167952 ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران151367 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کی مثبت شرح 4.69فیصد ہے۔ یہ مسلسل تیسرا دن ہے جب ہندوستان میںمثبت شرح 5 فیصد سے نیچے درج کی گئی ہے، جبکہ شرح اموات 1.23 فیصد ہے۔24 گھنٹوں میں ملک میں 3379261 لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں،اب تک ملک میں 242726693 لوگوںویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2004690 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا ہے ۔