مزید سختی برتنے کیلئے سی ایم نے دئیے احکامات،ریاست کے بقیہ اضلاع میں 21جون تک رہیگا لاک ڈائون
بنگلورو/شیموگہ:۔ریاست میں کوروناکی وباء سے سب سےز یادہ متاثرہونے والے11/اضلاع میں لاک ڈائون کو غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کیلئے وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے احکامات جاری کئے ہیں۔آج شام انہوں نے ریاست میں جاری لاک ڈائون میں ترمیم کرنے کے تعلق سےلئے گئے اہم فیصلوں کے دوران بتایاکہ ریاست میں اب بھی کئی اضلاع میں کوروناسے حالات خراب ہیں،اس وجہ سےلاک ڈائون کو بحال رکھاجائیگا۔شیموگہ،سائوتھ کینرا، ہاسن، ٹمکورو ،منڈیا،بلگائوی،چکمگلورو، داونگیرے، بنگلورو دیہی اور کورگ میںلاک ڈائون کو غیر معینہ مدت تک جاری رکھاجائیگا،اس کے علاوہ ریاست کے دوسرے اضلاع میں لاک ڈائون کو21 جون تک جاری رکھا جائیگا،البتہ50/فیصدکی حاضری کے ساتھ دستکاری،صنعتیں اور30 فیصد حاضری کے ساتھ سرکاری دفاتر اور صنعتیں شروع کی جاسکتی ہیں،ضروری اشیاء کی خریدوفروخت کیلئے دوپہر2 بجے تک کی چھوٹ دی جائیگی اور تعمیراتی کاموں کیلئے بھی پابندی نہیں رہے گی۔وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے مزید بتایاکہ ریاست کے جن11 اضلاع میں لاک ڈائون نافذ کیاگیاہے،وہاں پر مزید سخت اقدامات اٹھانے کیلئے اُن اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ یڈی یورپانے اس دوران وزراء سے سوال کیاکہ مسلسل لاک ڈائون کو نافذکرنے کیلئے جو تجویز دی جارہی ہے،اگر لاک ڈائون کوہی جاری رکھاجائیگا تو ریاست کی معاشی حالت کے تعلق سے بھی ہمیں سوچنا پڑیگا۔
