کرناٹک کے 31 ویں ضلع وجئے نگر کا قیام 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ حکومت کرناٹک نے بلاری ضلع کو تقسیم کر کے وجئے نگر کے نام سے نیا ضلع قائم کرنے کا بہت پہلے اعلان کردیا تھا اور اس سلسلہ میں تیاریاں مکمل ہونے کے بعد گاندھی جینتی کے دن باقاعدہ وجئے نگر ضلع کے قیام کر کے اس ضلع کیلئے نئے افسران کا بھی تقرریا کردیا ہے۔ بلاری ضلع سے الگ کئے گئے ہاسپیٹ شہر کو وجئے نگر ضلع کا ہیڈ کوارٹر بنایا گیا ہے۔ ہاسپیٹ کے اسپورٹس گراؤنڈ پر جسے اب وجئے نگر اسپورٹس گراؤنڈ کا نام دیا گیا ہے۔ وہاں نئے ضلع کی تشکیل پر مختلف پروگرام منعقد کئے گئے ۔ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کے ہاتھوں نئے ضلع وجئے نگر کی تقریبات کا افتتاح عمل میں آیا ۔ افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ بومئی وجئے نگر ضلع کیلئے 464 کروڑ کے نئے ترقیاتی کاموں کا بھی اجراکیا۔