بجرنگ دل پر پابندی ؛ کھرگے کو عدالت کا سمن
چنڈی گڑھ: کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کو مبینہ طور پر کرناٹک میں بجرنگ دل پر پابندی لگانے کے پارٹی کے انتخابی وعدے پر پنجاب کی ایک عدالت نے طلب کیا ہے۔ہندورکشنا پریشد بجرنگ دل ہند کے بانی سنگرور کے ہیتیش بھاردواج نے کرناٹک انتخابات کے دوران بجرنگ دل کے خلاف توہین آمیز بیان دینے پر کھرگے کے خلاف ایک مقامی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ہتیش نے الزام لگایا کہ کانگریس نے بجرنگ دل کا موازنہ ملک مخالف تنظیموں سے کیا اور کرناٹک میں اقتدار میں آنے کے بعد بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا وعدہ کیا۔سنگرور ڈسٹرکٹ کورٹ نے ملکارجن کھرگے کو اس کیس کے سلسلے میں 10 جولائی کو حاضر ہونے کے لیے سمن جاری کیا ہے۔
