تیرتھ ہلی:تعلقے میں ایک حیرت انگیز واقع پیش آیا ہےجس میں بتایا جارہا ہے کہ معمولی چوہے کی وجہ سے ایک خاتون کی جان چلی گئی ہے۔ یہ واقع تیرتھ ٹائون پنچایت کے حدود میں کرولی بومارسینا آشریا بڑاونے میں رونما ہوا ہے ۔شکونتلا(25) نامی خاتون کی اس حادثےمیں ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ شکونتلا کی چھت پر سے اچانک ایک چوہا اس خاتون کے جسم پر گرپڑا اور خاتون کو کاٹ لیا۔ گھبراہٹ کے عالم میں خاتون بے ہوش ہوگئی، فوری طور پر گھروالوں نے چوہے کے کاٹی ہوئی جگہ پر ہلدی لگایااوراس سے اسپتال لے جایا رہا تھا کہ راستے کے درمیان ہی خاتون کو دل کا دورہ پڑا اوراس نے اپنا دم توڑ دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ شکونتلا کرناٹکا رکشناویدیکے تیرتھ ہلی اومینس وینگ کی رکن بھی تھی، اور سماجی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہتی تھیں۔
