کانگریس کی نئے وزراء کی فہرست تیار ؛ رحیم خان اس فہرست میں شامل

اسٹیٹ نیوز

بنگلورو: کانگریس میں چیف منسٹر کے انتخاب کے درمیان اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹریز رندیپ سرجے والا اور کے. وینوگوپال نے اطلاع دی کہ انتخابی حکمت عملی کے انچارج سنیل کانوگولو کانگریس کے نئے وزراء کی مختصر فہرست تیار کر رہے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ نوجوان ایم ایل اے کو زیادہ موقع دیا گیا ہے، اور ان لوگوں کو ترجیح دی گئی ہے جو لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر منشور کو مؤثر طریقے سے نافذ کر سکیں اور کابینہ کی تشکیل کر سکیں۔ اپوزیشن لیڈر بی کے ہری پرساد کے ساتھ ودھان پریشد کے چھ ارکان کے نام شارٹ لسٹ میں ہیں۔بیلگام: لکشمن ساوادی، لکشمی ہیبلکر، اور ستیش جارکی ہولی،باگل کوٹ،آر آر بی تھیم پورہ،بیجاپور: ایم بی پاٹل، شیوانند پاٹل، اور یشونت رائے گوڑا پاٹل،کلبرگی: پریانک کھرگے، اجے سنگھ، اور شرن پرکاش پاٹل،رائچور: بسنا گوڑا تھوروویہالا/ ہمپانا گوڑا باتھرلی،یادگیری-ایس ایس شرانپا درشن پور،بیدر: رحیم خان، ایشور کھنڈرے،کوپل: راگھویندر ہٹنل، بسوا راجا ریڈی،گدگ: ایچ کے پاٹل، دھارواڑ: ونے کلکرنی، پرساد ابے، سنتوش لاڈ،اترا کنڑ: بھیمنا نائک،ہاویری- آر رودرپا لامانی۔،بیلاری: تکارام، ناگیندر،چتردرگا: رگھومورتی،داونگیرے: شمانور شیواشنکرپا/ایس ایس ملیکارجنا،شیموگہ: مدھو بنگارپا، بی کے سنگھ میش شامل ہیں۔