شیموگہ ہوائی اڈے کو گلوبل گرین سگنل مل گیا ؛ ممبئی -بنگلور – شیموگہ کیلئے ہونگی پروازیں 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ یہاں کے سوگانے کے نئے ہوائی اڈے کو آئی اے ٹی آر (انٹرنیشنل ایئر ٹریفک آرگنائزیشن) کوڈ مل گیا ہے۔  ایک ہفتہ قبل انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کے شائع کردہ AIP میگزین (ایروناٹیکل انفارمیشن پبلیکیشن) میں شائع ہوا تھا۔ اس نے باضابطہ طور پر سوگانے سے پروازوں کے لیے گلوبل سگنل  دے دیا ہے۔ اے آئی پی میں ہوائی اڈے کے کوڈ کی اشاعت کی تاریخ سے 45 دن بعد یہاں سے فلائٹ سروس شروع کی جا سکتی ہے۔ یہاں کے ہوائی اڈے سے ہوائی جہازوں کی پرواز کے لیے تیاریاں جلد ہی شروع ہو جائیں گی، ریاستی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم آر روی اس کی تفصیلات دی ہیں۔اے آئی پی  نے اپنی تکنیکی تفصیلات اپنے میگزین میں شائع کی ہیں۔ اے آئی ٹی آر کی طرف سے دیا گیا کوڈ  دنیا بھر کی پروازوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ جس کی وجہ سے پرواز میں آنے والی تکنیکی رکاوٹ بھی دور ہو گئی ہے۔ اب ڈیڈ لائن کی مدت (45 دن) کے مکمل ہونے کا انتظارکیا جارہاہے ۔ فلائٹ شروع کرنے کے لیے انڈیگو کے ساتھ بات چیت ہو چکی ہے اب صرف معاہدوں کا سلسلہ باقی ہے ۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے 27 فروری کو سوگانے ہوائی اڈے کا افتتاح کیا تھا اور انہوںنے اس ہوائی اڈے کو کوئمپو ایر پورٹ کے نام سے موسوم کیا تھا۔ تب سے ملناڈ کے لوگ یہاں سے فلائٹ آپریشن شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اگرچہ ان 3 مہینوں کے دوران ہوائی اڈہ مقامی لوگوں کے استعمال کے لیے نہیں کھلا تھا، لیکن   اسمبلی انتخابات کے دوران وی آئی پی کی نقل و حرکت میں استعمال کیا گیا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، اے آئی سی سی کے صدر ملکارجن کھرگے، لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو خصوصی پروازوں سے اترنے میں مدد کی گئی۔ سوگانے ہوائی اڈے سے فضائیہ کے طیاروں کے بجائے ہیلی کاپٹروں کے اترنے اور جانے کا انتظام کیا تھا۔  نئی حکومت کی پہلی ترجیح یہاں سے پروازیں شروع کرنا ہے۔ بنگلور ممبئی کے لیے پہلی پرواز۔ اس سلسلے میں انڈیگو کے ہبلی ڈیویژن کے   مینیجر پربھو نے بتایا کہ ہم نے پہلے مرحلے میں شیموگا سے بنگلور ممبئی کے لیے پرواز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد حیدرآباد گوا چنئی شروع کیا جائے گا۔  78 سیٹوں والی اے ٹی آر  فلائٹ سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے ہی گاہک کی مانگ پر مارکیٹ اسٹڈی کر لی ہے۔ ہم نے ٹریول ایجنسیوں سے بھی بات کی ہے۔ ڈیڑھ ماہ سے، کوئی بھی ہوائی اڈے کے سیکورٹی سسٹم سینٹر سے ایر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا  کو سلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ لینے کے لیے نہیں آیا تھا۔ اب حکومت آچکی ہے تو جلد ہی اس پر کام بھی ہوجائیگا  ۔  چونکہ ایئرپورٹ کوڈ شائع ہونے کے بعد 45 دن بعد فلائٹ چلائی جا سکتی ہے، اس لیے فلائٹ کو جولائی میں اڑان بھرنے کی اجازت دی جائے گی۔ لیکن موسم برسات کی وجہ سے ایئرلائنز پروازیں شروع کرنے کو تیار نہیں ہیںاس وجہ سے ہوسکتاہے کہ ہوائی جہازوں کی اڑان میں مزید چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔