شیموگہ: ضلع سے 455 عازمین کرینگے حج بیت اللہ کا سفر


شیموگہ: حج بیت اللہ کا سفر کرنا ہر، مسلمان کی خواہش ہوتی ہے اور اس سفر کے لئے ہر سال لاکھوں مسلمان نکلتے ہیں، اسی طرح سے اس دفعہ بھارت سرکار کے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے بھی ملک بھر سے ایک لاکھ تیس ہزار کے قریب عازمین حج کے لئے روانہ ہونگے۔ کرناٹکا حج کمیٹی کی جانب سے مہیا کردہ تفصیلات کے مطابق شیموگہ ضلع سے 455 عازمین حج کے لئے روانہ ہونگے۔ ان میں مرد وخواتین شامل ہیں ان میں سے محض 7خواتین غیر محرم کے ساتھ حج ادا کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ عازمین کی ٹیکہ اندوزی کا مرحلہ بھی ختم ہوچکا ہے اسکے علاوہ عازمین کی تربیت کا کام بھی ہورہاہے۔ حج بیت اللہ پر روانہ ہونے والے عازمین سے گزارش ہے کہ وہ اپنی دعاؤں میں ملک و ملت کی خیر کے لئے دعا فرمائیں۔ روزنامہ آج کاانقلاب کی ترقی کے لئے اپنی دعاؤں میں شامل کریں۔۔
