قومی پارٹیوں کے مقابلے جو ووٹ ملے وہ آپ لوگوں کی خوداری کا ثبوت ہیں:ماڈال ویروپاکشپا

اسٹیٹ نیوز

چنگیری:۔مُدے نہلی سمودیا بھون میں سوابھیمانی ماڈال ملیکارجن کے بطورِ آزاد اُمیدوار چنگری اسمبلی حلقہ سےالیکشن میں حصہ لے کر کانگریس پارٹی کے مقابلے بھاری ٹکر دیتے ہوئے 61 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرتے ہوئے ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد مُدے نہلی سمودیا بھون میں ووٹروں اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ اداکرنے منعقد اجلاس کا پودے کو پانی دیتے ہوئے افتتاح کرنے کے بعد سے خطاب کرتے ہوئے سابق رُکنِ اسمبلی ماڈال ویروپاکشپا نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ سے محروم کرنے میرےخلاف ایک بڑی سازش رچی گئی عوام کے تعاؤن کے بغیر بی فارم کوئی معنی نہیں رکھتا ۔اس کے تعلق سے کسی دن لوگوں کو جمع کرکے تفصیلی جانکاری دونگا مگر اس اجلاس میں اُس کی ضرورت محسوس نہیں کرتا ،پر آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اتنا کہونگا کہ قومی پارٹیو ں کے مقابل آزاد اُمیدوار کو اس قدر آپ لوگوں کا تعاؤن کوئی معمولی بات نہیں کامیابی و ناکامی الیکشن کا حصہ ہے،ناکامی پرآپ میں سے کسی کو بھی کسی قسم کے خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے تعلق کی ترقی کے لئے منتخب رکن اسمبلی کے ساتھ میرا پورہ تعاؤن رہے گا ، دُشمنی کی سیاست سے حلقہ کا نقصان ہوگا تعمیر ی سوچ سے تعلق کی ترقی ممکن ہے،الیکشن کے موقع پر لوگ اُمیدوار کے ساتھ کاروں میں گھومنے کی بجائے اپنے اپنے وارڈوں میں لوگوں میں مل جھل کر ذہن بنانے کی کوشش کرتے تو کامیابی یقینی تھی مگر آخر کے دو دنوں میں عورتوں کے ووٹوں کو اپنی طرف کھنچنے میں ہم ناکام ہوئے کہ عورتوں میں گیا رنٹی کارڈ کے نام پر ووٹ جو حاصل کئے گئے اُدھر ہمارے کارکنوں کی توجہ نہیں گئی اور عورتوں نے کانگریس پارٹی کے گیارنٹی کارڈوں پر اعتماد کیا ایک اور طبقہ نے سدارامیا کو وزیر اعلیٰ کے طور پر دیکھنے کی خواہش اور سابق وزیر اعلیٰ بسوراج بمئی کے ذریعہ اندرون ریزرویشن کے معاملے نے ووٹروں کومنتشرکیا جس کے نتیجہ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا باوجود اس کے اگر پارٹی ٹکٹ سے میدان میں اترا ہوتا تو کامیابی یقینی تھی ہر طرح کے الیکشن کے جائزہ میں کامیابی کےاثار تھے تبھی تو سدارامیا ،ڈی کے شیوکمار، بی یس یڈیورپا ،و بسوراج بمئی تک نے رابطہ میں رہا اور کوشش کرتے رہے کہ کامیابی کے بعد کہیں نا جائیں ہمارے ساتھ رہیں یہ کانگریس کے گیارنٹی کارڈس اور بسوراج بمئی کے ذریعہ اندرون ریزرویشن سے چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ ، پھر بھی اقتدار بہتے پانی کی طرح ہےعوام کے فیصلہ کا احترام ہم سب پر لازم ہے ،جن کاموں کی منظوری کے ساتھ افتتاح کیا ہوں اُن کو پورا کرنے ہی میں تعلق کی ترقی ہے،کسی بھی اُمیدوار کے ووٹوں کی گنتی پارٹی ووٹوں کے بعد شروع ہوتی مگر آزاد اُمیدوار کے ووٹوں کی گنتی ایک سے شروع ہوتی ہے اس میں چنگری اسمبلی حلقہ میں میرے دو مرتبہ اقتدار کے موقع پر کئے گئے ترقیاتی کاموں کا نتیجہ ہے کہ آپ لوگوں میرے بیٹےچنگیری اسمبلی حلقہ کے آزاد اُمیدوار سوابھیمانی ماڈال ملیکارجن سے اپنی محبتوں کا اظہار کیا ،ائیندہ الیکشن ہیں یقینا تعلق کے تمام ضلع پنچایت، تعلق پنچایت و اے پی یم سی حلقوں پر ہماری سو فیصد کامیابی ہوگی،تعلق کے ہر فرد کے دکھ درد میں میں آپ کے ساتھ رہونگا کسی کوبھی کسی قسم کے خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں،اجلاس سے چنگیری اسمبلی حلقہ کےآزاد اُمیدوار سوابھیمانی ماڈال ملیکارجن کے علاوہ دیگر لیڈران نے بھی خطاب کیا ۔