کمانڈو دیپک حادثے میں ہلاک

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
چکمگلور:۔ چھٹی پر گھر لوٹے ہوئے ایک این ایس جی بلیک کیٹ کمانڈو کی موٹر سائیکل حادثے میں موت ہو گئی۔دیپک (22)، تریکرے تعلقہ کے تانیگی بیل گاؤں کا رہنے والابھارتی فوجی میں تھا ۔  فوج میں بطور سپاہی خدمات انجام دینےوالا دیپک حال ہی میں  ین یس جی بلیک کیٹ کمانڈو کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ وہ اس اپوائنٹمنٹ کے بعد پہلی بار 1 ماہ کی چھٹی پر گھر پہنچاتھا،بدھ کی صبح بائیک سے بنگلور روانہ ہوا تھامگر راستے میں بنگلور کے قریب ایک حادثے میں دیپک کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔متوفی دیپک کے پسماندگان میں اہلیہ، والدین اور قریبی رشتہ دار چھوڑے ہیں۔