رکن اسمبلی چنبسپانے کیا نجی بس اسٹانڈ کا معائنہ

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔شہرکے نجی بس اسٹینڈ کے تعلق سے بار بار شکایتیں موصول ہونے کے پیش نظر آج رکن اسمبلی چنبسپا نےکارپوریشن کے میئر اور افسران کے ساتھ اچانک دورہ کرتے ہوئے یہاں کاجائزہ لیا ۔اس موقع پر رکن اسمبلی چنبسپانے بات کرتے ہوئے کہاکہ جب یڈی یورپا وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے شیموگہ میں پرائیویٹ بس اسٹینڈ کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی لی اور ایک بہترین بس اسٹینڈ تعمیر کروایا،لیکن اب شام ہوتے ہی یہاں شرابیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ، کھلے عام جسم فروشی جاری ہے جس سے بس اسٹیشن آنے والے خواتین مسافروں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بس اسٹینڈ کے اندرٹو وہیلرس کی پارکنگ عام ہوگئی ہے، اور یہاں کھانے پینے کی ٹھیلہ گاڑیاں بھی عام ہوچکی ہیں،جس سےیہاں پر ٹرافک کے نظام میں پریشانی لاحق ہورہی ہے۔بس اسٹانڈمیں پاکی صفائی کا نظام بھی درہم برہم ہوچکاہے، بجلی کا کوئی مناسب نظام نہیں، پینے کا پانی نہیں ہے۔ اس بس اسٹینڈ میں ایک بھی کینٹین نہیں ہے جہاں سینکڑوں بسیں چلتی ہیں اور ہزاروں مسافر آتے ہیں۔ 5 روپے فی بیت الخلا۔ دس روپے مقرر ہونے کے باوجود زبردستی بھتہ لیا جاتا ہے۔ بعض مسافر بس اسٹینڈ کے احاطے میں پیشاب کردیتے ہیں جس سے یہاں بدبو عام ہوتی جارہی ہے۔ کارپوریشن کو ہر ماہ صرف 97000 کرایہ ادا کر رہے تھے، لیکن کارپوریشن کے افسران غفلت کا رویہ اختیار کر رہے ہیں جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ان تمام حالات کا جائزہ لیتے ہوئے رکن اسمبلی بس اسٹانڈ کامکمل معائنہ کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام خامیوں کو فوری طورپر دورکریں ۔