بنگلورو:۔کرناٹک الیکشن کمیشن نے ضلع اور تعلقہ پنچایت انتخابات کے پیش نظر حلقہ بندی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اس کی بنیاد پر ووٹر لسٹ تیار کرنے کیلئے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔26 مئی سے 4 جون کے درمیان ووٹر فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔جس میں ووٹرز کی شناخت ودیگر امور شامل ہیں فہرست تیار کرتے ہوئے اور ووٹرز کی ڈرافٹ لسٹ 14 جون تک شائع کی جائے۔19جون تک اعتراضات داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ اعتراضات کا ازالہ کرکے حتمی ووٹر لسٹ 27 جون تک شائع کی جائے۔
