بنگلورو: اساتذہ کی دوبارہ تقرری کے لیے کونسلنگ کا عمل 6 جون سے شروع ہوگا، پرائمری اور ہائی اسکول کے اساتذہ کا جنرل ٹرانسفر 7 جون سے شروع ہوگا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے جمعہ کو اس حوالے سے ریوائز ٹرانسفر شیڈول جاری کر دیا ہے۔محکمہ کے کمشنر بی بی کاویری نے کہا کہ اضافی اساتذہ، ہیڈماسٹر کی تقرری، معاون اساتذہ کی مشترکہ درخواست کے تبادلے، ضلع اور ڈویژنل سطح پر تبادلے سمیت تمام عمل 31 جولائی تک مکمل کر لیا جائیگا۔ کرناٹک اسٹیٹ سول سروسز (ٹیچرز ٹرانسفرایکٹ) 2020 ریاستی حکومت نے گزشتہ دسمبر میں نافذ کیا تھا۔ ٹرانسفر شیڈول بھی جاری کر دیا گیاتھاجسمیں تقریباً 80 ہزار اساتذہ نے تبادلے کیلئے درخواستیں دی تھیں۔ تاہم 10500 اساتذہ کی
الاٹمنٹ اور اسمبلی انتخابات کے تنازعہ کی وجہ سے ٹرانسفر کا عمل رک گیا تھا۔
ٹرانفرس کا شیڈول
اضافی اساتذہ کی دوبارہ تعیناتی کی کاؤنسلنگ؛ 6 جون سے 22 جون
ٹیکنیکل اسسٹنٹ اساتذہ/افسران؛ 8 جون سے 26 جون
عام درخواست کی منتقلی: 7 جون سے 31 جولائی تک
ڈسٹرکٹ لیول ٹرانسفر کونسلنگ؛ 10 جولائی سے 17 جولائی
ڈویژنل سطح کی ٹرانسفر: 17 جولائی سے 26 جولائی تک
انٹر ڈویژنل ٹرانسفرس: 25 جولائی سے 31 جولائی تک