وادی ہدیٰ میں موجود آنگن واڑی کو مستقل جگہ دی جائے ؛ مسلم ڈیولپمنٹ فورم کا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
 شیموگہ : شہر کےوادی ہدایٰ میں موجود آنگن واڑی کی عمارت کیلئےمستقل جگہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج مسلم ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو یادداشت پیش کی گئی ہے ۔جس میں بتایا گیا ہےکہ شہر کے وادی ہدیٰ میں موجود یہ آنگن واڑی پچھلے پانچ سالوں سے کمسن بچوں کی تربیت کا مرکز ہے او ر یہاں ہر دن 40 بچوں کی تربیت اور صحت کا خیال رکھا جاتاہے اسکے علاوہ علاقے کی حاملہ عورتیں اورزچہ عورتیں اس آنگن واڑی سے استفادہ کررہی ہیں،مگر آنگن واڑی کیلئے مستقل عمارت نہ ہونے کی وجہ سے اس آنگن واڑی کوباربار منتقل کیا جارہا ہے،اس لئے اس مرکز کو حکومت کی جانب سے مستقل جگہ دی جائے یاپھر عمارت کا انتظام کیا جائے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرکو دی گئی یادداشت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر بہتر جگہ دی جائیگی تو وہاں پر آنےوالے دنوں میں بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے بھی انتظام ہوسکے گا۔اس موقع پر مسلم ڈیولپمنٹ فورم کے محمد وثیق ، عمران خان ، محمد لیاقت ، محمد شہباز ، ہدایت اللہ ، منور پاشاہ ، شہباز خان ، ظفراللہ خان ، مولانا عرفان رضوی وغیر ہ موجود تھے ۔