داونگیرے:۔21مئی کو عارف اُللہ نامی شخص نے شہر کے باشاہ نگرمیں واقع ملت کالیج کے سامنے موٹر سائیکل چوری ہونے کی شکایت آزاد نگر پولس اسٹیشن میں درج کرائی تھی ۔جس پرمعاملہ کی تحقیق کیلئے اڈیشنل یس پی رامگونڈہ بی بسرگی نے داونگیرے شہر کے سب ڈیوزن پولس افسر ملیش دوڈ منی کی سرپرستی میں آزاد نگر پولس سب انسپکٹر عمران بیگ اور شہر پولس اسٹیشن سب انسپکٹر کانت راج یس اور شرتی یم اور عملہ نے 5جون کو یس یس یم نگر عیدگاہ میدان کے سامنے معاملہ سے متعلق ملزمین میں ایک سُفیان 20سال دوسرا قادری چودری المعروف جاوید 24سال کو گرفتار کرلیا ملزمین ضلع اور بیرونی ضلعوں میں مختلف پولس اسٹیشنوں کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کئے ہوئے واقعات کا جانچ کے موقع پر جانکاری حاصل ہونے پر ملزمین سے مختلف اسٹیشنوںسے متعلق7 رائل انفیلڈ5اسپلنڈر موٹر سائیکل ضبط کئے گئے جن کی قیمت18 لاکھ ہوگی ،اس معاملہ کے لئے ملزمین کی تلاش اور جائیداد ضبط کرنے میں کامیاب آزادنگر پولس سب انسپکٹر عمران بیگ، کانت راج یس،شرتی یم، اور کرائم برانچ کے منجوناتھ نائیک ،تپے سوامی ،دیانند کرشنا ،نندیال، کریبسپا ،پردیپ کمار،مڈی ہنومنتپا ،راگھوویندرا ،شانت راج وغیرہ کی ضلع پولس سُپریڈینٹ ڈاکٹر کے ارون کمار نے ستائش کی۔
