سولے کیرے راستہ کی کشادگی کیلئے بلاسٹنگ کے خلاف احتجاج

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
چنگیری:۔ تعلق کے شانتی ساگر سولےکیرے تالاب کے نزدیک راستہ کی کشادگی کے کام میں بلاسٹنگ کے استعمال پر کڈگا سیوئم سیوک سنگھ کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے ضلع سپریڈینٹ کودی گئی شکایت پرسنتے بنور سرکل انسپکٹر مہیش کے ذریعہ محکمہ پبلک ویلفیر(پی ڈبلیوڈی) محکمہ آبپاشی افسران کا سولے کیرے یاتری نواس میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں بلاسٹنگ پر روک لگا کر پہاڑ کو کاٹ کر تالاب کی جانب ڈالی گئی مٹی کو نکال کر باہر کرنے اور تالاب جس سے ریاست کے تقریباً تین اضلاع کو پینے کے پانی کی سربراہی ہورہی ہے ،سینکڑوں کسان اس پانی سے اپنی زمینوں کو سیراب کرتے ہیں تالاب کی حفاظت ہر کسی کی ذمہ داری کے پیش نظر تالاب کی جانب مٹی نا ڈالنے اور تالاب کی خوبصورتی کو بگڑنےنہ دینے پر بات ہوئی پہاڑ کے دامن پر بلاسٹنگ کی وجہ زمین کھسکنے کے امکانات کے پیش نظر دیوار تعمیر کرنے پر زور دیا گیا ،محکمہ جنگلات کے افسر سے سی پی آئی مہیش نے فون پر بات کرتے ہوئے دونوں اطراف پودے لگوانے کی تجویز دی ہے۔اس موقع پر موجود افسران کے بات چیت کے بعد گڈگا سیوئم سیوک سنگھا کے ذمہ داروں نے تمام نکات پر گفتگو کے بعد اطمینان کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں سنتے بنورسرکل انسپکٹرمہیش علاوہ ساگر پیٹ پولیس سب انسپکٹر بھارتی، پی ڈبلیو ڈی ایکزیکیٹو انجینئر شیوکمار، اسسٹنٹ انجینئر روئی کمار ، کڈگا سیوئم سیوکا سنگھا کے اراکین میں رگھو بی آر،سید نواز، انـنپا، وجئے،کُبیندرا سوامی، ششی دھر،چندراہاسہ،اور محمد شبیر(امراوتی شبیر)کے علاوہ تالاب کی بقاء اور ماحولیات کی تحفظ کی فکر رکھنے والے اطراف قریوں کے درجنوں لوگ شریک رہے۔