شیموگہ:۔جن نرم منصوبے کے تحت منظور شدہ 60 بسوں میں سے کم از کم 25 بسیں شیموگہ شہر کے اندر عوامی خدمت کیلئے فراہم کی جائیں تاکہ عوام کو سہولت مل سکے۔اس بات کامطالبہ شانتاویری گوپال گوڑا ٹرسٹ کی جانب سے کیاگیاہے۔اس سلسلے میں ٹرسٹ کے ذمہ داروں نے ڈپٹی کمشنر کو ایک یادداشت پیش کی جس میں بتایاگیا ہے کہ سال2014 اور 2015 میں اس اسکیم کے تحت شیموگہ شہر کیلئے 60 بسیں اور بھدراوتی شہر کیلئے 40 بسیں منظور کی گئیں۔ یہ اسکیم مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اشتراک سے چلائی گئی تھی ۔ لیکن اب ان بسوں کو چلانے کی منظوری نہیں دی گئی،جب کے ایس آر ٹی سی کے سینئرعہدیداروں نے سیاسی دباؤ کو قبول کرتے ہوئے شیموگہ اور بھدراوتی کے درمیان 30 شہری بسیں، 10 بسیں بھدراوتی شہر کے اندر، 15 بسیں شیموگہ شہر کے ارد گرد اور 3 بسیں تیرتھہلی کے لیے جاری کی ہیں۔ 60 بسوں میں سے 40 منی بسیں اور 20 بڑی بسیں ہیں۔ تاہم، یہ بس شیموگہ شہر کے اندر نہیں چل رہی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکام پرائیویٹ بس مالکان کے سامنے جھک گئے ہیں۔اس لیے عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شیموگہ شہر کے اندر کم از کم 25 بسوں کو چلنے کی اجازت دی جائے۔اس موقع پر ایل آدیشا، ناگیشور راؤ، شنکرا نائکا، شیوکمار، منجولا، سریش کوٹیکر، ٹی بی مہیشورپا وغیرہ موجودتھے۔
