پٹنہ۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ معاملہ بارہ سب ڈویژن سے ہے جہاں بختیار پور تھانے کے تحت ہونے والے اس حادثے میں 6 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ یہ معاملہ بختیار پور کے گاؤں لکھن پورہ کا بتایا جا رہا ہے جہاں بے قابو منی ٹرک مسافروں سے بھرے الیکٹرک رکشے پر اچانک پلٹ گیا۔ اس واقعہ کی وجہ سے موقع پر افراتفری مچ گئی۔حادثے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ موقع سے 112 ڈائل کرکے پولیس کو بلایا گیا۔ دو خواتین سمیت تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ زخمیوں میں منوج نامی ایک شخص اور ایک خاتون کی موت ہو کی اطلاع ملی ہے جسے علاج کے لیے پٹنہ ریفر کیا گیا ہے۔ تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ اہل علاقہ کی جانب سے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا، جہاں سے ڈاکٹروں نے سبھی کو پٹنہ ریفر کر دیا ہے۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ موقع پر اے ایس پی بھرت سونی نے ہر پہلو سے تفتیش کی اور بتایا کہ دو ای رکشے ایک ساتھ گزر رہے تھے جس پر لوڈ منی ٹرک گرنے سے لوگوں کی موت ہو گئی۔کئی زخمیوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ مرنے والوں میں رنجیت مشرا (55 سال)، لال پری دیوی (55 سال)، کرن کماری (24 سال)، اندرا دیوی (50 سال)، رینو دیوی (40 سال)، منوج کمار (35 سال) شامل ہیں۔ تمام مرنے والوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
