لاک ڈاؤن ختم ہونے تک اسکولوں کو تعطیل دینے کیلئے کراٹا تعلقہ کمیٹی کا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔کرناٹک راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن شیموگہ تعلقہ کے صدر و اراکین نے کنڑا اسوسی ایشن کے صدر و اراکین کے ہم راہ تعلقہ کے بی ای او ناگراج پی کی موجودگی میں معلم مرحوم مختار پاشاہ، سرکاری اردو مدرسہ سومن کوپا کی وفات پر تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا گیاتھا۔ اس کے بعد بی۔ای۔اوناگراج کو تحریری درخواست پیش کرتے ہوئے شیموگہ میں لاک ڈاؤن کی توسیع کے مدِ نظر اسکولوں کے آغاز کی تاریخ کو لاک ڈاؤن ختم ہونے تک آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ساتھ ہی کووڈ ڈیوٹی پر تعینات سبھی بی۔ایل۔او، سی۔آر۔پی، بی۔آر۔پی و دیگر ملازمین کو قانوناً ای یل اداکرنے کی بھی گزارش کی گئی۔ اسی دوران کووڈ سے انتقال کرگئے سارے اہل ملازمین کو حکومت سے ملنے والی ساری امداد جلد سے جلد مہیا کروانے پر بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر صدر سید پرویز، سکریٹری عمران خان، انفارمیشن سکریٹری ذوالفقار علی، آرگنائزنگ سکریٹری منصور احمد، رکن محمد رفیع اللہ اورعطاء اللہ خان کے ساتھ ساتھ کنڑا اسوسی ایشن کے تعلقہ و ضلعی صدر اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔