شیموگہ:۔یہاں کے سرکاری اردو ہائر پرائمری اسکول سومن کوپا کے ہونہار میر معلم اور کرناٹک راجیہ اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن شمو گہ تعلقہ شاخ کے رکن مختیار پاشاہ کا انتقال 13 کو تھوڑی دیر قبل انتقال ہوگیا ہے۔ان للہ وانا الیہ راجعون ۔اس سلسلے میں اسوسیشن کی جانب سے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ مختار پاشاہ کی رحلت اساتذہ طبقہ کے لئے بہت بڑا خسارہ ہے ۔ مختیار پاشاہ اپنی خدمات اور کام کرنے کی فعال طرز کی بناء پر پورے ضلع میں مشہور تھے۔ ان کی نماز جنازہ شیموگہ میں ادا کی گئی ہے۔اسی طرح شکاری پور تعلقہ کے شرالکپہ ٹاون کے الامین ہائی اسکول کے معلم عبدالغفار قاضی بھی انتقال کرگئے ہیں ۔اس تعلق سے اسکول کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ معلم عبدالغفار قاضی مثالی شخصیت کے تھے۔انہوں نے اپنی خدمات کے دوران ہزاروں طلباء کو تعلیم کی نعمت سے نہایت مشفقانہ انداز میں آراستہ کیا تھا۔ دونوں ہی اساتذہ کووڈ کی وباء سے رحلت کرگئے ہیں سوگواران نے اپنے پیغام میں انکی بےلوث خدمات کو سلام کرتے ہوئے اللہ ربالعزت سے دعا گو ہوں کہ وہ آپکو بہترین اجر عطا کرے اور آپکوجنت الفردوس میں اعلٰی و عرفہ مقام عطا کرے آمین ثم آمین۔
