بنگلورو:۔(تمیم انصاری) وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ ایم پی پرتاپ سمہا میں سیاسی پختگی کی کمی ہے جس کے سبب وہ بے بنیاد اور اناپ شناپ کہتے ہیں ۔ بنگلور میں انہوں نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رکن پارلیمان پرتاپ سمہا اپنی زبان میں جو آئے وہ کہہ دیتے ہیں بینگلور کا روڈ خود تعمیر کرنے کا ذکر کرتے ہیں وزیراعلیٰ نے سوال کیا کہ کیا وہ بینگلور کے رکن پارلیمان ہیں ؟ میری سیاسی زندگی میں جب وہ اقتدار میں ہوتے ہیں تو اپوزیشن پارٹی سے بات تک نہیں کرتے اور ان کے گھر تک نہیں جاتے ہاں اگر وہ مجھ سے ملنے آئیں گے تو شائستگی سے بات کریں گے، لیکن سیاست کی بات نہیں کریں گے۔ایم پی پرتاپ سمہا کے ذریعے کانگریس اور بی جے پی میں سمجھوتہ کے اس الزام کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ رکن پارلیمان نے یہ واضح کریں کہ کس نے بی جے پی کے ساتھ سمجھوتا کیا ہے اگر وہ جانتے ہیں تو نا م ظاہر کرنے میں حر ج کیوں ہے؟ اگر معلومات ہیں تو بتائیں۔چیف منسٹرس نے واضح کیا کہ پے سی ایم کی تحقیقات کرنے کو نہیں کہا ہے ہم پر منحصر ہے کہ تحقیقات کب اور کس سے کرائی جائی اس سے رکن پارلیمان کو کچھ لینا دینا نہیں ہے یہ ہم طے کریں گے کہ کب کیا کیا جائے کوئی سرکاری میٹنگ نہیں: بی بی ایم پی کی کل کی میٹنگ میں کرناٹک کے نگراں رندیپ سرجے والاکی شرکت کے بارے میں اخباری نمائندوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا ک یہ کوئی سرکاری میٹنگ نہیں ہے۔ اتفاق سے انہوں نے شہر بنگلور کے حوالے سے جو میٹنگ بلائی تھی اس میں انہوں نے بی بی ایم پی الیکشن کے بارے میں بات کی ہبال فلائی اوور دیکھنے کے دوران بیٹھے ہیں نائب وزیر اعلیٰ نے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اور قانونی رائے حاصل کی ہے۔
