گرہا جیوتی اسکیم سے استفادہ کیلئے آدھارنمبر سے آر آر نمبر جوڑنا لازمی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ کرایہ داروں اور دیگر صارفین کے لئے اگر گرہا جیوتی اسکیم سے اسفتادہ کرنا ہے تو ان کو اپنے آدھارنمبر سے اپنے بجلی کے آر آر نمبر کو جوڑ دینا کافی ہوگا۔ یہ بات ریاستی محکمہ توانائی کے جائنٹ سکریٹری ونود کمار ڈ ی ایم نے بتائی ہے۔ گرہا جیوتی اسکیم کو لے کر عوام میں جس طرح کی غلط فہمیاں پائی جارہی ہیں ان تمام کی وضاحت کرتے ہوئے محکمہ توانائی نے بتایا ہے کہ کرایہ داروں کو اس اسکیم سے استفادہ کرنے کا طریقہ یہ ہوگا کہ وہ سیوا سندھو ایپ کے ذریعے وہ اپنے بجلی کے میٹر کے آر آر نمبر کو اپنے آدھار کارڈ نمبر سے جوڑدیں۔ گرہا جیوتی اسکیم کچھ شرائط کے ساتھ اپنے گھروں کے پتہ پر بنے آدھار کارڈ کے نمبر کو میٹر نمبر سے جوڑ کر اس اسکیم کے تحت 200 یونٹ بجلی کا استعمال مفت کرسکیں گے۔ اس اسکیم کے تحت رجسٹریشن  کا آغاز18 جون سے ہوچکا ہے۔ اسکیم سے استفادہ کرنے کے خواہشمندوں کو سیواسندھوایپ کے ذریعے رجسٹریشن کروانا ہوگا۔ رجسٹریشن کے لئے آر آر نمبر سے آدھار نمبر اور موبائل نمبر کو منسلک کرنا لازمی ہوگا۔ موبائل ، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے استعمال سے بھی عرضی داخل کی جاسکتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت عرضی بنگلوروون ، کرناٹک ون، گرام ون مراکز میں بھی رجسٹریشن کیا جاسکتا ہے۔