بنگلورو:۔کرناٹک میں بی جے پی کی شکست کے بعد سوالات کے گھیرے میں گھرے نلن کمار نے بی جے پی کی چیف کے عہدے سے استعفیٰ کی خبروں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے ریاستی بی جے پی صدر کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ریاستی بی جے پی کے صدر کے عہدے کے لیے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ میڈیا پر جو کچھ دکھایا جارہا ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔وی سومنا کے اگلے ریاستی بی جے پی صدر کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہونے پر نلن نے کہا کہ میں نے ریاستی اسمبلی انتخابات میں ہار کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ میں نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کو شکست کی وجوہات کی تفصیلات دی ہیں۔ بی جے پی کے اگلے ریاستی صدر کی تقرری کے بارے میں ہائی کمان صحیح وقت پر فیصلہ کرے گی۔ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں صدر کے عہدے سے استعفیٰ دوں گا۔ میرے بیان کو غلط سمجھا گیا اور اسی لیے میرے استعفیٰ کی خبر میڈیا نے چلائی۔
