شیموگہ:میڈیکل کالج میں بھی نشہ ہی نشہ ہے

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔کرناٹک کےمنگلورو سمیت مختلف علاقوں کے میڈیکل کالجس میں اب تک اسٹوڈینٹس ڈرگس کاشکارہورہے تھے،لیکن اب شیموگہ میں بھی یہ وباء تیزی سے پھیلنے لگی ہے،جس کی تازہ خبر یہ آرہی ہے کہ شہرکے ایک پرائیوئٹ میڈیکل کالج کے دو اسٹوڈینٹس کو گانجے کی خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا ہے ۔ بیجاپورسے تعلق رکھنے والے عبدالقیوم اور بلاری سے تعلق رکھنےوالی پویترا نامی طالبہ شہرکے پرائیوئٹ میڈیکل کالج میں اسٹودینٹس ہیں ،یہ دونوں میڈیکل کالج میں انٹرنشپ کررہے ہیں۔لیکن جو اسٹوڈینٹس آگے چل کر لوگوں کی جان بچانے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں وہیں اسٹوڈینٹس اب لوگوں کو نشے کے عادی بناکر موت کے منہ میں ڈھکیل رہے ہیں ۔ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنےوالے طلباء کو ہونہار، ذمہ دار اورمحنتی ماناجاتاہے،ان اسٹوڈینٹس سے سماج کو بہت اُمید رہتی ہے کہ وہ سماج کیلئے نمونہ بنیں گے ، مگرآئے دن جس طرح سے میڈیکل کالجس کے اسٹوڈینٹس اور پروفیسرس ڈرگس کے معاملوں میں پکڑے جارہےہیں اُس سے سماج کا بھروسہ ٹوٹتا جارہا ہے ۔ منگلورومیں گذشتہ سال مختلف میڈیکل کالجوں میں تعلیم حاصل کرنےوالے اسٹوڈینٹس اور میڈیکل کی تعلیم دینےوالے پروفیسرس ڈرگس میں پھنسے ہوئے تھے،جو ابھی تک عدالتی تحویل میں ہیں،ایسے میں شیموگہ کی میڈیکل کالج میں پیش آنےوالایہ واقعہ سماج کو خوفزدہ کر نے و ا لا ہے ۔ گانجہ،افیم جیسے کیسس میں سلم ایریا کے نوجوان ملوث ہواکرتے تھے،لیکن اب اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے اسٹوڈینٹس کے ایسے معاملات یہ سوال اٹھارہے ہیں کہ آخر نوجوان نسل کو کیا ہور ہا ہے ، کیوں ہر جگہ نشہ ہی نشہ ہے۔

ایس پی کی پریس کانفرنس:۔ایس پی متھون کمارنے اس سلسلے میں آج شام پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے میڈیکل کالج کے تین طلباء کو گرفتارکیاہے،ا ن تمام طلباء کا تعلق سوبیا میڈیکل کالج سے ہے۔دراصل ویگنا راج پانڈونامی طالب العلم اپنے مکان میں ہی ایک آرٹیفیشل ٹینٹ بناکر اس میں گانجہ کی کاشتکاری کیاکرتاتھا،یہ گانجہ کی کاشتکاری کیلئے آن لائن گانجے کی پیس منگواکر اپنے کمرے میں اس کی کاشتکاری کررہاتھا،اس کے بعد وہ میڈیکل کالج وہاسٹل کے طلباء کو یہ گانجہ فروخت کرتاتھا۔اب ان تینوں کو پولیس نے گرفتارکرلیاہے۔ایس پی متھون کمارنےاس سلسلے میں کہاکہ ممکن ہے کہ ایسی حرکتیں انجینئرنگ کالج،ڈگری کالجوں میں ہورہی ہونگی،والدین اور سرپرست اپنے بچوں کے تعلق سے توجہ دیں اور انہیں راستہ بھٹکنے سے بچائیں ۔اگر طلباء راستہ بھٹک چکے ہوں تو اُن کی کائونسلنگ کرائیں،جس کیلئے معقول علاج کاانتظام بھی ہے۔پریس کانفرنس میں اڈیشنل ایس پی انیل کمارکوماریڈی،ڈی وائی ایس پی رمیش،پولیس انسپکٹر ابھئے پرکاش وغیرہ موجودتھے۔