گئورکھشکوں کے تشدد اور ماب لنچنگ پر سپریم کورٹ کریگا سماعت

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن کی طرف سے دائر مفاد عامہ کی عرضی پر نوٹس جاری کیا۔ جس میں عدالت کے تحسین پونا والا کے فیصلے کے باوجود مسلمانوں کے خلاف خاص طور پرگورکھشکوں کے ذریعہ لنچنگ اور ہجومی تشدد کے واقعات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔سپریم کورٹ نے جمعہ کو قومی فیڈریشن آف انڈین ویمن (این ایف آئی ڈبلیو) کی طرف سے تحسین پونا والاکے فیصلے کے باوجود مسلمانوں کے خلاف، خاص طور پر ‘گائے کے محافظوں کے ذریعہ ہجومی تشدد کے معاملے پر دائر مفاد عامہ کی عرضی پر نوٹس جاری کیا۔عدالت میں، ایسے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس 2018 کے فیصلے میں، سپریم کورٹ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو لنچنگ اور ہجومی تشدد کی روک تھام کے سلسلے میں جامع رہنما خطوط جاری کیے تھے۔ جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس جے بی پردی والا کی بنچ نے آج مرکزی وزارت داخلہ اور مہاراشٹرا، اڈیشہ، راجستھان، بہار، مدھیہ پردیش اور ہریانہ کی ریاستوں کے پولیس سربراہان سے جواب طلب کیا۔ سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل، اس معاملے میں فیڈریشن کی طرف سے پیش ہوئے۔انہوں نے اصرار کیا کہ تمام ہائی کورٹس کے دائرہ اختیار کا استعمال کرنا فضول ہوگا۔ انہوں بے کہا کہ اگر معزز عدالت مجھے ہائی کورٹ جانے کو کہے تو کچھ نہیں ہوگا۔ مجھے ان تمام ہائی کورٹس میں جانا ہے اور (موب لنچنگ کے متاثرین) کو کیا ملے گا؟ دس سال بعد دو لاکھ کا معاوضہ۔ یہ [تحسین پونا والا] کیس کے فیصلے کے باوجود ہے۔ ہم کہاں جائیں؟ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔جسٹس گوائی نےنوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا، تو آپ ہمارے سوال کا اندازہ لگا چکے ہیں۔ سینئر وکیل نے جواب دیا کہ پچھلی بار جب آپ نے مجھے ہائی کورٹ جانے کو کہا تھا تو مجھے معلوم تھا کہ ایسا ہونے والا ہے۔ نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن (این ایف آئی ڈبلیو) نے عدالت عظمیٰ پر زور دیا ہے کہ وہ متعلقہ حکام کو ایک حکم نامہ جاری کرے کہ وہ "تحسین پونا والا کیس میں نتائج اور ہدایات کے حوالے سے” بڑھتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری کاروائی کرے۔اس سلسلے میں، عرضی میں بہار کے سارن اور مہاراشٹر کے ناسک میں گائے کے گوشت لے جانے کے شبہ میں ہجوم کے ذریعہ مسلمانوں کو مار پیٹ کے دو حالیہ واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے۔ فیڈریشن نے کہا ہے کہ ، گزشتہ دو مہینوں میں ہونے والے لنچنگ اور ہجومی تشدد کے یہ واقعات صرف چند مثالیں ہیں۔ تنظیم نے مزید الزام لگایا ہے کہ ریاستی مشینری لنچنگ اور ہجومی تشدد کی لعنت کو روکنے کے لیے مناسب احتیاطی اور نتیجہ خیز کاروائی کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔یہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے باوجود ہے کہ ریاست کا ایک مقدس فرض ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو بے قابو عناصر اور منظم لنچنگ اور چوکس مجرموں سے بچائے۔ عرضی گزار نے عرض کیا ہے کہ موب لنچنگ اور گائے کی حفاظت کے واقعات کو اقلیتوں کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے نتیجہ میں دیکھا جانا چاہئے جو کہ عوامی تقریبات کے ساتھ سوشل میڈیا چینلز، نیوز چینلز اور فلموں کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے۔تحسین پوناوالاکے رہنما خطوط پر عمل درآمد کے لیے درخواست کرنے کے علاوہ، نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن نے بھی لنچنگ کے متاثرین کے لیے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ معاوضے کی کل رقم کا ایک حصہ متاثرین یا ان کے اہل خانہ کو دیا جائے۔ یہ درخواست ایڈوکیٹ رشمی سنگھ نے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ سومیتا ہزاریکا کے ذریعے نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن کی جانب سے دائر کی ہے۔