سی ڈی پی او نو تاج نےآنگن واڑی عمارتوں کا جائزہ لیا

اسٹیٹ نیوز
سدلگٹہ:۔ریاستی اقلیتی بہبود کے ذریعے تعمیر شدہ چار آنگن واڑی عمارتوں کا سدلگٹہ تعلقہ کے سی ڈی پی او نو تاج نے جائزہ لیا۔ تعلقہ کے ای تمسندرا دیہات میں تعمیر شدہ آنگن واڑی عمارت کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ اقلیتی بہبود کے ذریعے تعلقہ کے جنگم کوٹے میں دو اور فقیر ہو ساہلی میں ایک اور ای تمسندرا میں ایک آنگن واڈی عمارت کی تعمیر کی گئی ہے جو کہ تکمیل کی سطح پر پہنچ چکے ہیں اس کو اس ماہ کے اخر میں افتتاح کی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اقلیتی بہبود کے ذریعے چار آنگن واڑی عمارتوں کو تعمیر کرنے کی ٹھیکیداری نرمتی کیندرا کودی گئی تھی جس کو اُنہوں نے تعمیر کیا ہے ،چند ایک تعمیراتی کام ادھورے ہیں اس کو پورا کرنے کی ٹھیکیدار کو ہدایت دی۔ اس موقع پر ای تمسندرا گرام پنچایت کے ڈیولپمنٹ افیسر تنویر احمد اور جنگم کوٹا گرام پنچایت کے پی ڈی او  شیوانا و دیگر موجود ہے۔