اخلاص انگلش اسکول کے زیر اہتمام شیموگہ زونل اسپورٹس کاشاندار انعقاد،بی ای اونے کیا افتتاح

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شہرکے اخلاص انگلش اسکول کے زیر اہتمام آج شیموگہ کے پرائیوئٹ اسکولس کے زونل لیول اسپورٹس کاآغازشہرکے نہرو اسٹیڈیم میں ہوا ، جس میں تقریباً30 تعلیمی اداروں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔ان کھیلوں کا افتتاح شیموگہ شہرکے بی ای او ناگراج نے پرچم کشائی کرتے ہوئے کیا ۔  مہمان خصوصی کے طورپرملناڈلائف لائن اسپتال کے ڈاکٹر عرفان احمد ایچ بی ،صحافی مدثراحمد،اخلاص انگلش اسکول کے صدر سید خلیل،سکریٹری نور الحق ، ایس ایم محمد منور،خزانچی حافظ سید فضل اُللہ موجود ر ہے ۔ کھیلوں کاآغاز طلباء کےمارچ فاسٹ سے ہوا،اس کےبعد بی ای اوناگراج نے اپنی تقریرمیں کہاکہ کھیل کود جینے کا سلیقہ سکھاتے ہیں،اس وجہ سے طلباء کو چاہیے کہ وہ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اگر واقعی میں طلباء اچھے کھلاڑی بننا چاہتے ہیں تو کھیلوں کے قوانین پر عمل کریں،اس سے نہ صرف طلباء سے کھلاڑی بن سکتے ہیں،بلکہ اچھے انسان بھی بنیں گے ۔تمام طلباء کھیلوں کو یکجہتی کو بڑھاوادینے کیلئے کھیلیں ۔ ہار جیت کھیلوں کاحصہ ہے، ہارنےوالے طلباء افسوس نہ کریں اور جیتنے والے طلباء غرورنہ کریں ۔اخلاص انگلش اسکول نے جس طرح سے زونل کھیلوں کے انتظامات کئے ہیں وہ واقعی میں قابل ستائش ہیں ، اس طرح کے کھیلوں کاباضابطہ طورپر انعقادکرنا واقعی میں فخرکی بات ہے۔افتتاحی تقریب میںمہمانوں کا استقبال اخلاص انگلش پرائمری اسکول کی میر معلمہ فرزانہ خانم نے کیا۔کھیلوں کا کامیاب انعقادکرنے میں اسکول کی فزیکل ٹیچر الولیکا،راکیش، ایس کے عابدودیگر اساتذہ نے بڑے پیمانے پر جدوجہد کی ہے۔