ہاویری میں اردو زبان پڑھانے والے اردو مدارس کے پرائمری اساتذہ کی مشاورتی تربیت کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اصحاب وسائل یس ایس حسینی نے اردو زبان پڑھاتے وقت آنے والے درپیش مسائل کا حل کسطرح کیا جائے اس کے متعلق معلومات فراہم کیا، اور ایک ریسورس پرسن عمران تتور نے سوالی پرچہ کسطرح بلیو پرنٹ (نیلا خاکہ )کے ساتھ تشکیل دیا جائے اور معلومات، ادراک ،اطلاق، مہارت میں سوالات نکال کر کسطرح نمبر دیا اس کی معلومات فراہم کی اس موقع پر کراٹا کے صدر ریاض احمد کندگول نے اپنے تاثرات بیان کیے، مدرسہ ہذا کے میر معلم شفیع اللہ ہونالی، صوبائی کراٹا کے جوائنٹ سیکریٹری محمد فاروق، تربیت کے نوڈل مالتیش کمہار ،اردو سی ، آر،پی اسماعیل تڑکنکنہلی ، جہانگیر شکاری پور ، میر معلمہ پروین ملا، یس،یس سرقاضی، اے،پی محسن ،اسلم کدگ، سیدفاضل وغیرہ حاضر تھے ۔
