کےایس جی میوا وفد کی جانب سے وزیر سنتوش لاڈ کی تہنیت 

اسٹیٹ نیوز
دھارواڑ:۔کےایس جی میوا وفد کی جانب سےشہرکےسرکیوٹ ہاؤز میں ضلع انچارج وزیر برائے مزدور سری سنتوش لاڈ سے ملاقات کرتے ہوئے کے ایس جی میواکے ذمہ داروں کی جانب سے انہیں تہنت پیش کی گئی اور سرکاری مسلم ملازمین کے پرموشن ،اردو مدارس و اساتذہ کےمسائل پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر موصوف کو میمورنڈم دیا گیا ۔ اس موقع پر کے،یس،جی،میوا کے بنیادی صدر محمد سلیم ہنچنمنی، دھارواڑ ضلع صدر آر،اے ،دفعیدار، جنرل سکریٹری منظور احمد گھوڈ سوار،یم،اے سرنگرسکوپے،نیاز احمد، ضلع اردو تعلیمی رابطہ کار زبیر احمد کنڈھو نائیک، پیرزادے،یم،اے، خان،اردو سی آر،پی کے علاوہ دیگر اراکین موجود تھے ۔