دہلی:۔سپریم کورٹ میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے جس میں زبان سے محروم ایک وکیل نے عدالت کے سامنے بحث کی ہے۔جسٹس کے سامنے ساراسنی نامی گونگی وکیل نے مترجم کے سہارے سے سپریم کورٹ میں بحث کی ہے۔عام طورپر جہاں عدالتوں میں شور شرابا ہوتاہے وہیں ساراسنی نے خاموشی کے ساتھ اپنی بات سپریم کورٹ کے سامنے رکھی،ان کے اشاروں کا ترجمہ کرنے کیلئے سورائو رائے چوہدری موجودرہے۔عدالت میں ورچول ہیرنگ کے دوران یہ معاملہ پیش آیاہے۔ساراسنی کی اس پیش رفت سے نہ صرف عدالت میں موجود دیگر وکلاء حیران تھے،بلکہ سالیسٹر جنرل تشارمہتانے ساراسنی کی ستائش کی اور چیف جسٹس نے ساراکو عدالت میں بحث کرنے کیلئے جو موقع دیا اُس کی کھل تعریف کی ہے۔
