برہمنوں کو یہودیوں کی طرح جینا چاہیے: چکرتیرتھا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔برہمنوں کو یہودیوں کی طرح جینے کی ضرورت ہے،جس طرح سے یہودی آبادی میں کم رہ کر بھی ساری دنیا پر راج کررہے ہیں،اسی طرح سے برہمنوں کو بھی اپنے وجود کو بچائے رکھنے کی ضرورت ہے ۔ اس بات کااظہار سنگھ پریوارسے تعلق رکھنے والے قلمکار روہیت چکرا تیرتھا نے کیاہے۔انہوں نے کل ایم ایل اے چنبسپاکے اعزاز میں منعقدہ تہنیتی پروگرام میں شرکت کرتےہوئے کہاکہ یہودیوں کو قریب2500 سال تک رہنے کیلئے زمین نہیں تھی ، لیکن وہ باعلم اور باشعور تھے،جس کی وجہ سے وہ دنیا میں اہم مقام رکھتے تھے،دنیاکی جملہ آبادی میں ان کی آبادی محض5 فیصد ہےلیکن ساری دنیاپروہ راج کررہے ہیں۔اسی طرح سے برہمنوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے علم کا استعمال کرتے ہوئے اپنے وجود کو برقرار رکھیں،برہمن کبھی بھی اپنے سرکو نیچے نہ کریں۔برہمنوں کے دشمن برہمن ہی ہیں،آج کمیونسٹ پارٹی میں سب زیادہ تعداد برہمنوں کی ہے،ملک میں برہمنوں کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے،یہ سب بہت پرانی کوشش نہیں بلکہ انگریزوں کے زمانے میں شروع ہونےوالی کوشش ہے ۔ برہمن برٹش عیسائیوں کی سازشوں کا شکارہوئے ہیں۔