بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے کیلئے 16371لاکھ روپے جاری:سریش کمار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ریاستی وزیراعلیٰ کی خواہش کے مطابق کووڈبحران کے دوران طلبہ کوغذائیت سے بھرپورغذفراہم کرنے کے حصہ کے طورپرماہ جون اورجولائی میں تمام اسکول بچوں میں کریمی ملک پاؤڈرتقسیم کرنے کے لیے آج 16371لاکھ روپے کی امدادمحکمہ تعلیمات عامہ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔یہ اطلاع ریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمارنے دی۔اس سلسلہ میں ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست بھرمیں اگرچہ اسکول طلبہ کی جسمانی حاضری سے نہیں چل رہے ہیں اس کے باوجوددپہرکے گرم کھانے(مڈڈے میل)کے لیے درکارغذائی اجناس،پکوان تیل سمیت دیگراشیاء مسلسل فراہم کرنے کاانتظام کیاجارہاہے۔اس مشکل گھڑی میں بھی ہمارے سرکاری اسکول طلبہ کے لیے غذائیت سے بھرپورغذافراہم کرنے کے نیک مقصدسے اب جون جولائی میں فی طالب آدھاکلوگرام کریمی ملک پاؤڈرتقسیم کرنے کامنصوبہ بنایاگیاہے۔اس ضمن میں ہمارے طلبہ کی صحت کی بھرپورنگہداشت کویقینی بناتے ہوئے ان طلبہ میں قوت مدافعت بڑھانے کامنصوبہ حکومت سے تشکیل دیاگیاہے۔سریش کمارنے کہاکہ حکومت کے اس فیصلہ سے ہمارے سرکاری اسکول طلبہ کی نہ صرف صحت مندی کویقینی بنایاجائے گابلکہ کورونالاک ڈاؤن سے بدحال دیہی دودھ پیداکرنے والے کسانوں کی مالی حالت بھی مستحکم کرنے میں مددملے گی۔دودھ خریدتے ہوئے دودھ صنعت کی مددہوگی،اوراسی دودھ سے ہاؤڈربناکراسکول طلبہ میں تقسیم کرنے کامنصوبہ ہے۔سریش کمارنے کہاکہ محکمہ تعلیمات عامہ کواس دودھ پاؤڈرکوہرطالب تک پہنچانے کے عمل کوشفاف بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔اس موقع پرانہوں نے وزیراعلیٰ کاشکریہ ادارکرتے ہوئے کہاکہ ہمارے محکمہ کی جانب سے پیش کردہ تجویزکوحکومت نے بہت جلدمنظورکردیا۔